مینڈھر// مینڈھر کے لو ہر گلہو تہ گائو ں کا ایک وفد بد ھو ار کو تحصیلدار مینڈھر شہز اد لطیف خان کو ملا ۔اس دوران وفد نے کہاکہ وہ کئی ماہ سے محکمہ مال کے افسران کے پاس چکر کاٹ رہے ہیں کہ انہیں قبرستان کی نشاندہی کرکے دی جائے لیکن محکمہ کے جا نب سے ابھی تک نشاند ہی نہیں کی گئی ۔ وفد میں شامل محمد تا ج خان، زکا اللہ خان، رزاق خان اور وسیع اللہ خان نے کہا کہ تحصیلدار مینڈھر نے نا ئب تحصیلدار ہر نی کی قیا دت میں گز شتہ روز نشا ند ہی کے لئے بھیجا جبکہ نا ئب تحصیلدار ہر نی پو لیس کی ٹیم کو بھی ساتھ لیکر وہا ں گئے اور جا نے کے بعد بھی نشاند ہی نہیں کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے فریق نے حکم امتناعی لایاہواہے جبکہ قبر ستا ن کی زمین پر حکم امتناعی جاری نہیں ہوسکتاکیونکہ یہ اوقاف کی جا ئداد ہے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ یہ قبر ستا ن کئی بر س پر انا ہے اور اس پر کئی لو گو ں نے نا جا ئز قبضہ کیا ہو اہے جسے فوری طور پر ہٹایاجاناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ مال کی طرف سے نشاندہی کرایاجانا ضروری ہے تاکہ مزید کارروائی ہوسکے ۔ انہو ں نے کہا کہ تحصیلدار مینڈھر سے کہا کہ فو ری طور نشاند ہی کی جائے نہیں تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیںگے ۔ اس موقعہ پر تحصیلدار مینڈھر نے وفد کو یقین دلا یا کہ وہ خو د موقعہ پر آکر نشاند ہی کریں گے اور قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ نہیںہونے دیاجائے گا۔