سرنکوٹ//محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے خواتین کو بیدار کرنے کے سلسلہ میں ایک بیداری کیمپ ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں منعقد کیا گیا جس میں تحصیل کے دور دراز علاقہ جات سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر محکمہ کے ماہرین نے خواتین کو سرکار کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے انہیں یہ بھی بتایا کہ وہ ان اسکیموں سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے خواتین کے لئے کئی اسکیمیں شروع کررکھی ہیں جن سے وہ بھر پور فائدہ حاصل کر سکتی ہیں۔اس دوران گاؤں گاؤں میں جاکر ممبرشپ کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا تاکہ خواتین کی فلاح وبہبودی کیلئے کام ہوسکے ۔کیمپ سے محکمہ کی سی ڈی پی او سرنکوٹ تاج النساء اور نصرت جمیل نے بھی خطاب کیا۔