جموں//’’دی آفیسر س ،آئی اے ایس ؍کے اے ایس‘‘ کی جانب سے سول سروسزکی تیاری کے سلسلے میں کونسلنگ ورکشاپ کااہتمام کیاگیا۔اس دوران اساتذہ نے مقابلہ جاتی امتحانات کوپاس کرنے سے متعلق جدیدتکنیکوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ فیکلٹی ممبران نے معاصر معیشت ، آرٹ ،کلچراورماحولیات وحیاتیات کے موضوعات شامل کئے جانے بارے بھی خیالات کااظہارکیا۔جموں میں پی ایس سی کی طرز پر مینز کی ٹیسٹ سیریز کے تحت مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں کے امتحان لیے گئے اوران کی خامیوں کے بارے میں انہیں بتایاگیا۔