سرینگر// زعفران کالونی میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف جمعرات کو لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور جلد از جلد علاقہ میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کی اپیل کی ۔کالونی کی آبادی پانی کی قلت سے پریشان ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں گذشتہ 2دنوں سے پانی کی سپلائی ٹھپ پڑی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے پاس شکایت درج کرانے کے باوجود علاقہ میں پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔