کرالہ پورہ//اشرف چراغ //شمالی ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ علاقہ میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں 1شخص جا ں بحق ہو اجبکہ 3دیگر شدید طور زخمی ہوئے ہیں ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کرالہ پورہ چوکی بل سڑک پر وڈر بٹہ پورہ کے مقام پر دوتیز رفتار مو ٹر سائیکل زیر نمبر PB08..5698اورJK09.2793آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں مو ٹر سائیکلو ں پر سوار 4افراد شدید طور زخمی ہوئے ۔حادثہ کے بعد فوری طور آس پاس کے لوگ جمع ہوئے اور زخمی افراد کو کرالہ پورہ سب ضلع اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے لیجایا گیا تاہم ان میںگلزار احمد میر ولد عبد الرحمان میر ساکن آ لوسہ کرالہ پورہ زخمو ں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی دم تو ڑ بیٹھا جبکہ اشفاق احمد کمار ،طاہر رسول اور سجاد احمد کمار کو زخمی حالت میں اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا جہا ں سے ڈاکٹروں نے تینو ں زخمیو ں کو سب ضلع اسپتال کپوارہ منتقل کیا ۔اس نسبت پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔