اوڑی//بونےار اوڑی کے گورنمنٹ پرائمری سکول مےدانن مےں تعےنات ایک استاد نے مبینہ طور زونل اےجوکےشن آفےسر بونےار کے ساتھ بدسلوکی جس کے بعد متعلقہ آ فےسر نے مذکورہ استاد کو معطل کر کے اس کے خلاف پولےس سٹےشن بونےار مےں کےس دائر کےا۔معلوم ہوا کہ گورنمٹ پرائمری سکول مےدانن بونےار مےں تعےنات عرفان احمد نامی استا جو گزشتہ چار ماہ سے بطور ڈپلاےمنٹ ےوتھ سروس اےنڈ سپورٹس بارمولہ مےں کام کرتا تھا کو جب کل زونل اےجوکےشن آفےسر بونےار نے اسے پرائمری سکول مےدانن مےں عملے کی کمی کے باعث جوائن کرنے کے احکامات صادر کئے تو مذکورہ ٹےچر نے ا©س سکول مےں ڈےوٹی دےنے سے انکار کےا اور آفےسر کے ساتھ بدسلوکی اور دفتر مےں جا کر مار دھاڑ کرنے کی کوشش کی مگر دفتر مےں شامل دےگر عملے نے بےچ بچاو کےا،جس کے فوری بعد زونل اےجوکےشنل آفےسر نے ٹےچر کو معطل کردےا اور پولےس سٹشن بونےار مےں اس کے خلاف شکائت درج کی۔زونل اےجوکےشنل آفےسر بونےار محمد شرےف نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ مذکورہ استاد کو اپنی جگہ ڈےوٹی دےنے کے لئے جب بتاےا گےا تو اس نے مےرے ساتھ بد سلوکی کی جس کے بعد اس کو معطل کےا گےا اور ےہ معاملہ تحصےلدار بونےار کی نوٹس مےں بھی لاےا گےا ہے۔تحصےلدار بونےار مدثر احمد وانی نے بتاےا کہ اس ٹےچر کے خلاف پولےس سٹےشن بونےار مےں کےس درج کےا گےا ہے اور ٹےچر کے خلاف قانونی طور پر کاروائی عمل مےں لائی جائے گی۔