گاندربل//ارشاد احمد //" گاندربل کی رابطہ سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ، سینکڑوں ٹپروں کی آمدورفت عوام کے لئے درد سر"عنوان سے شائع خبر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے تولہ مولہ بارسو سڑک کی دو دنوں کے اندر مرمت کرتے ہوئے اسے قابل استعمال بنا دیا ۔تولہ مولہ بارسو سڑک پر رہائش پذیر معروف ریٹائرڈ پروفیسر ثناءاللہ نے اس سلسلے میں کشمیر عظمی کو بتایا کہ 25 مارچ کو کشمیر عظمی میں شائع ہوئی خبرسے اس سڑک پر رہائش پذیر آبادی کو اس وقت راحت نصیب ہوئی جب محکمہ پبلک ورکس نے اسی دن سڑک پر موجود گہرے کھڈوں پر مرمت کرتے ہوئے اسے قابل استعمال بنادیا لیکن ہماری مانگ اب یہ ہے کہ چونکہ سنٹرل یونیورسٹی پر کام شروع کردیا گیا ہے اس لئے بہتر ہوتا کہ تولہ مولہ بارسو سڑک کی کشادگی کردی جائے تاکہ روزانہ سینکڑوں ٹپروں کے چلنے سے عام لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی یا دقت پیش نہ آئے"۔