سرینگر//حزب المجاہدین کے ضلع کمانڈر اسلام آباد(اننت ناگ) عامر نبی وگے کو سرینگر کے اسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر وگے صدر اسپتال سے ایک چھاپے کے دوران اس وقت گرفتار کئے گئے جب وہ اپنے گردوں کے علاج اور ٹیسٹ کرانے کیلئے اسپتال کی لیبارٹری میں موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوری ون بجبہاڑہ کے عامر نبی وگے ضلع اسلام آباد(اننت ناگ) کے حزب ضلع کمانڈر تھے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ جنگجو کی نقل و حرکت پر سخت نگاہ رکھی گئی تھی اور اسی بنیاد پر آپریشن بھی عمل میں لایا گیا جس کے دوران انہیں صدر اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔