جموں//اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے اُمید واروں کے حلف بیان چیف الیکٹورل آ فس کی سرکاری ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کئے گئے ہیں۔اس حلقے کے لئے جانچ پڑتا ل کے بعد 7اُمید واروں کے کاغذات ِنامزدگی درست پائے گئے جبکہ ایک اُمیدوار نے اپنے کاغذات واپس لئے۔اس طرح اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لئے اب 6اُمید وار میدا ن میں رہ گئے ہیں۔اُمید واروں کی طرف سے داخل کئے گئے حلف بیان میں اُمید واروں کی تعلیم قابلیت ، ذاتی بائیو ڈیٹا کی تفاصیل کے علاوہ اثاثوںاور مالی پہلوئوں کے ساتھ ساتھ اُمیدواروں کی دیگر تفاصیل بھی موجود ہیں۔ان حلف بیانوں کی کاپیاں سی ای او کی ویب سائٹ ceojk.nic.in پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ریٹریننگ آفیسر کے دفتر کے نوٹس بورڈ پر بھی چسپاں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چنائو لڑنے والے اُمید واروں کی طرف سے داخل کئے گئے حلفِ بیان چنائو لڑنے والے اُمیدواروں کی حتمی فہرست تیار ہونے کے فوراً بعد ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کئے گئے۔دریں اثنا چیف الیکٹورل آفیسر کے دفترنے اُن امید واروں کے حلف بیان بھی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کئے ہیں جنہوں نے قانون ساز کونسل کے دو سالہ اِنتخابات کے لئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔