Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

(سرکار مزاحمتی قیادت کا مقابلہ کرنے سے خائف:حریت(گ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 1, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//حریت(گ) چیئرمین سید علی گیلانی پچھلے کئی برسوں سے اپنے گھر میں قید کرکے رکھے گئے ہیں، جبکہ 9؍اور 12؍ اپریل کو ہورہی ووٹنگ کے پیشِ نظر میر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی،شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، محمد اشرف لایا، الطاف احمد شاہ، راجہ معراج الدین، حریت ترجمان ایاز اکبر کو بھی پچھلے مسلسل دو ہفتوں سے گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے، جبکہ محمد یٰسین ملک کو سرینگر سینٹرل جیل، سید امتیاز حیدر کو بڈگام اور عمر عادل ڈار کو نوگام پولیس تھانے میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو آزادی پسند قائدین اور کارکنان 2016؁ء سے برابر جیلوں میں ہیں، ان میں عبدالاحد پرہ، امیرِ حمزہ شاہ، میر حفیظ اللہ، محمد یوسف لون، محمد یوسف فلاحی، شکیل احمد یتو، محمد رفیق گنائی، محمد رستم بٹ، شاکر احمد میر، بشیر احمد قریشی، عبدالغنی بٹ، رئیس احمد میر، شکیل احمد بٹ، محمد شعبان ڈار، محمد رمضان شیخ، عبدالسبحان وانی، محمد شعبان خان، منظور احمد کلو، عبدالخالق ریگو، مفتی عبدالاحد، ماسٹر علی محمد، عبدالحمید پرے، حاکم الرحمان، غلام حسن شاہ، اعجاز احمد بہرو، بشیر احمد صوفی( بارہ مولہ)، بشیر احمد صالح، بشیر احمد صوفی (گاندربل)، شوکت احمد ڈار، خالد حسین، توصیف احمد، محمد شفیع خان، عاشق حسین نارچور، دانش ملک، محمد شفیع وگے، ریاض احمد، اشفاق احمد کوتوال، عبدالعزیز گنائی، محمد رمضان، غلام محمد ہرہ، عبدالمجید راتھر، شبیر احمد شیخ، فاروق احمد بٹ، حاجی غلام محمد میر، جاوید احمد پھلے، عبدالرشید نوشہرہ، منظور احمد بھگت، عبدالمجید لون لوگری پورہ، عبدالحمید شیخ، سرتاج احمد، غلام حسن ملک، بشیر احمد بٹ، طارق احمد شیخ، عبدالاحد تیلی، مشتاق احمد ہرہ، تنویر احمد وغیرہ شامل ہیں۔ حریت کانفرنس نے قائدین اور کارکنان کی مسلسل نظربندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے بی جے پی، پی ڈی پی سرکار برسرِ اقتدار آگئی ہے، جموں کشمیر میں بدترین قسم کا مارشل لاء نافذ ہے اور پُرامن سیاسی سرگرمیوں کو عملاً ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ ’’نظریات کی لڑائی‘‘ اور ’’گولی نہیں بولی‘‘ جیسے نعرے بلند کرنے والے لوگوں کے نظریات کا کوئی احترام نہیں کرتے اور وہ صرف گولی اور پیلٹ کے استعمال سے انہیں خاموش کرانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ دریں اثناء  حریت(گ) نے مسلم لیگ رہنما عبدالاحد پرہ کو پی ایس اے کالعدم قرار دئے جانے کے باوجود قلم چکلہ پولیس تھانے میں نظربند رکھنے اور تحریک حریت لیڈر مشتاق احمد ہُرہ کو رہا نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔ حریت کے مطابق عبدالاحد پرہ پولیس حراست میں سخت علیل ہیں۔ البتہ ان کا مناسب علاج ومعالجہ کیا جاتا ہے اور نہ انہیں رہا کیا جاتا ہے۔ عبد الاحد پرہ اور مشتاق احمد ہُرہ 2016؁ء کے انتفادہ کے دوران گرفتار کرکے کورٹ بلوال جیل میں پی ایس اے کے تحت رکھے گئے تھے۔ بیان کے مطابق عدالت عالیہ نے اگرچہ دونوں کے پی ایس اے آرڈر کوکالعدم کیا ہے اور ان کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں، البتہ انہیں جیل سے باہر نکلتے ہی دوبارہ حراست میں لیا گیا ہے۔حریت نے ایمنسٹی انٹر نیشنل اور حقوق بشر کے لیے سرگرم دیگر اداروں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالتِ زار کا نوٹس لیں اور ان کی فوری رہائی کے لیے اپنے اثرورسوخ کو استعمال میں لائیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیر میں 11 سے 13 جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی

July 10, 2025
تازہ ترینکشمیر

سالانہ امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

July 10, 2025
کشمیر

بغیر دودھ چائے، کھٹا میوہ اور سیب صحت مند زندگی کیلئے لازمی ذہنی تنائو، شوگر اور بلڈ پریشر سے بچنے کیلئے فلیونائیڈ اہم:ماہرین صحت

July 9, 2025
کشمیر

سیاحوں کی آمد دوبارہ شروع امر ناتھ یاتری بھی صورتحال سے مطمئن:عمر عبداللہ

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?