اونتی پورہ//اونتی پورہ اور کنزر ٹنگمرگ میں میں پیش آئے سڑک کے الگ الگ حادثوں میں ایک خاتون اور ایک کمسن بچہ لقمہ اجل بن گئے جبکہ 6بچے شدید زخمی ہوا ۔پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح گیارہ بجے کے قریب جوبہارہ اونتی پورہ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے سکوٹی پر سوار میاں بیوی سید محمد اشرف اندرابی اور ان کی اہلیہ افروزہ بانوں ساکنان زڈورہ پلوامہ کو ٹکر مار کر بری طرح زخمی کر دیا گیا جنہیں اگر چہ فوری طور ہسپتال اونتی پورہ ہسپتال پہنچایا گیا ہے تاہم وہاں چند منٹوں کے بعد زخمی خاتون نے دم توڑ دیا ہے جبکہ ان کے شوہر کا علاج معالجہ جاری ہے جہاں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔اس دوران کنزر ٹنگمرگ میںٹریفک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک کمسن جان بحق جبکہ5مزید بچے زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کنزر مارکیٹ کے نزدیک جمعہ سہ پہر کو اس وقت ایک لوڑ کریر زیر نمبرJK05Cکو حادثہ پیش آیا جب وہ کہیں جا رہا تھا اور ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر پلٹ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق لوڑ کرئر میں سوار بچے زخمی ہوئے جبکہ راہگیروں اور دیگر لوگوں نے انہیں اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے14برس کے گوہر احمد گنائی ولد غلام رسول کو مردہ قرار دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سرینگر اسپتال منتقل کیا جہاں انکا علاج و معالجہ شروع کیا گیا۔ ایس ایچ ائو کنزر بشارت علی نے حادثے میں ایک کمسن کی ہلاکت کی تصدیق کی۔