مینڈھر//مینڈھر میں حد متارکہ پر تعینات ایک فوجی اہلکار کی پراسرار طور پر موت ہوگئی ۔ سرحدی علا قہ سابر ہ گلی میں تعینات سپاہی کلونت سنگھ سکنہ فیروز پور پنجاب جو 49راشٹر یہ رائفل سے وابستہ تھا، کی حد متا رکہ پر مشکو ک حالات میں مو ت ہو گئی۔اگرچہ ابھی تک اس موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم فو جی افسر ان کا کہنا ہے کہ نا معلو م وجو ہات کی بناپر اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خو د کو گو لی ما ر کر خو د کشی کر لی۔ فو جی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح اہلکار کی لاش کو نیلم پو سٹ پر خو ن میں لت پت دیکھا گیاجس کے بعد فو جی افسر ان کو مطلع کیاگیا ۔اس دوران فو جی افسر ان فوری طور پر موقعہ پر پہنچے گئے اور حالات کا جا ئزہ لیا۔ بعد میںلا ش کو پو سٹ ما رٹم کر نے کیلئے سب ضلع اسپتال مینڈھر لایاگیا جہا ں پر ڈاکٹرو ں نے پو سٹ ما رٹم کر نے کے بعد اسے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے بھیج دیاہے ۔ اس ضمن میں مینڈھر پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔