مینڈھر//چیک بنو لہ پنچایت کے سابق سرپنچ ایڈووکیٹ اکبر حسین اوردیگر افراد نے محکمہ دیہی تر قی کے افسر ان اور چیف الیکٹورل آفیسرکوتنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ زمینی سطح پر ووٹر لسٹیں کچھ ہیں تو چیف الیکٹورل افسر کے دفتر سے کچھ اور ہی آرہی ہیںجس سے صاف عیا ں ہو تا ہے کہ چیف الیکٹورل افسر کے ملا زمین نے ووٹر لسٹو ں میں کسی سیا سی لیڈر کی مڈاحلت سے وارڈو ں میں ہیر اپھیر ی کی ہے ۔مینڈھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکبر حسین و دیگران نے کہاکہ چیک بنو لہ کے وارڈ نمبر 3میرا اور واڈ نمبر 4میدان ڈھکی میں چیف الیکٹورل دفتر جموں میں ملا زمین نے وارڈ نمبر4میدان ڈھکی سے ووٹ اُ ٹھا کہ واڈ نمبر3میں لگا دیئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اگر کہیں پر کسی وارڈ کے ووٹ اوپر نیچے کئے جاتے ہیں تو حد بند ی سے ووٹ اُ ٹھا کر اوپر نیچے کئے جا تے ہیں لیکن یہا ں پر ملا زمین نے وارڈ کے درمیا ن سے ووٹر ان کو اُ ٹھا کر دوسرے وارڈ میں شامل کیاہے جو غیر قانونی طریقہ کار ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ دیہی تر قی کے ملا زمین کے پاس الگ ووٹر لسٹ ہے اور جو گز شتہ دنو ں چیف الیکٹورل افسر جمو ں کے دفتر سے شائع ہو ئی،وہ کچھ اور ہے ۔ انہو ں نے اس معاملے کی انکوائری کرانے کی مانگ کی ۔ساتھ ہی انہوںنے کہاکہ اگر انکوائری نہ ہوئی تو وہ احتجاج شروع کردیںگے ۔اس دوران انہو ں نے ایک یا دشت نامہ ایس ڈی ایم مینڈھر شری راہل یا دو ( آئی اے ایس ) کو پیش کیا اور بعد میں بی ڈی او مینڈھر سے بھی ملاقات کر کے انکوارئی کی ما نگ کی ۔ اکبر حسین کے ہمر اہ محمد یو سف چیئر مین پنچایت چیک بنو لہ، محمد ریا ض پنچ، خلیل احمد ، اجمل خان ، طا ہر محمود ، افتخا ر احمد وغیرہ بھی موجود تھے ۔