جموں//گورنر این این ووہرا نے جسٹس بدر دریز احمد کو راج بھون جموںمیں ایک پُر وقار تقریب پر جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف دلایا۔ریاستی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس احمد کی تعیناتی سے متعلق وارنٹ ہائی کورٹ کے رجسٹرار ویجی لنس نے پڑھی ۔جسٹس احمد کو حلف دِلانے کے بعد گورنر نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے ان کے کامیاب دورانیہ کے لئے انہیں نیک خواہشات دیں۔خاتون اوّل اوشا ووہرا ، وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی ، نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا ،چیئر مین قانون ساز کونسل حاجی عنایت علی ،کابینی وزراء ، سپریم کورٹ اور ریاستی ہائی کورٹ کے موجودہ اور ریٹائرڈ جج صاحبان ، چیف سیکرٹری ،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ،سول ، جوڈیشل اور پولیس کے کئی دیگر اعلیٰ افسران ، سینئر وکلاء کے علاوہ جسٹس احمد کے عزیز و اقارب بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔