Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

مودی کی ادہمپور آمد آج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 2, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 جموں//وزیر اعظم بننے کے بعد نریندر مودی جمو ں و کشمیر میں آج ادھمپور میں اپنی چوتھی ریلی سے خطاب کریںگے ۔ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مودی نے سرینگر میں صرف ایک ریلی سے خطاب کیا جبکہ جموں صوبہ میںاس سے قبل وہ دو ریلیوںسے خطاب کرچکے ہیں ۔حالیہ تین برسوں کے دوران سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ انہوںنے ریاست میں بھاجپا کی اتحادی جماعت پی ڈی پی کے ساتھ اپنے رشتے مضبوط کئے ہیں ۔نومبر2015کو سرینگر میںہوئی ریلی کے وقت مودی کے پی ڈی پی سے خراب تعلقات اس وقت کھل کرسامنے آگئے تھے جب انہوںنے کہاتھاکہ انہیں کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں ۔تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کو مودی حکومت کی طرف سے مدد فراہم نہیں کی گئی اور ان کے ساتھ رشتے اتار چڑھائو کاشکار رہے ۔تاہم اپریل 2016میں کٹرہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نہ صرف وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی عوام کے سامنے سراہنا کی بلکہ ساتھ ہی مرحوم مفتی محمد سعید کی خدمات کی بھی ستائش کی ۔اس ریلی سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاتھاکہ مفتی صاحب جموں اور کشمیر کے درمیان دوریوں کو ختم کرناچاہتے تھے اور وہ اس کو ایک ایسی ریاست بنانے کے متمنی تھے جس پر پورا ہندوستان فخر کرسکے ۔اگرچہ تب سے اب تک ریاست کے دونوں خطوں کے درمیان تفریق میں مزید اضافہ نہیںہواالبتہ نئی دہلی اور کشمیر کے درمیان دوریاں کافی زیادہ بڑھ گئیں ۔حالانکہ 2010میں کشمیر میںایجی ٹیشن کے دوران 110نوجوان مارے گئے تاہم اس وقت لوگوں میںیوپی اے حکومت کے خلاف اس قدر غصہ نہیں تھا جو پچھلے سال ہوئی ایجی ٹیشن میں 100نوجوانوں کی ہلاکت اور ہزاروں کو پیلٹ گن کے زخم لگنے کے بعد مودی حکومت کے خلاف بطور احتجاج سامنے آیا۔گزشتہ برس ستمبر میں جب وادی میںحالات شدید خراب تھے تواس وقت وزیر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران کہاتھاکہ کشمیر کو بھروسے اور ترقی(وکاس اور وشواس) کی ضرورت ہے ۔تاہم سنگ بازی کے مسلسل واقعات اور حالیہ چاڈورہ واقعہ میں تین نوجوانوں کی ہلاکت سے یہ ثابت ہواہے کہ وادی کو وزیر اعظم مودی پر بھروسہ نہیں ہے ۔بھاجپا کو اتر پردیش ریاستی اسمبلی چنائو میں ملی بھاری اکثریت نے پارٹی اوروزیر اعظم کی اتھارٹی کو اور بھی مضبوط کردیاہے ۔ان حالات میں ریاست کی وزیر اعلیٰ یہ امید کررہی ہیں کہ وزیر اعظم اپنی اس اتھارٹی کے ذریعہ کشمیر کے لوگوںتک پہنچیںگے تاکہ برف پگل سکے اور شائد یہی وجہ ہے کہ انہوںنے گزشتہ دنوں کشمیر میں امن کے قیام کیلئے تمام فریقین سے بات چیت شروع کرنے کی وکالت کی تھی ۔مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی کشمیر کے تئیں پالیسی کی ستائش کی ہے ۔ انہوںنے کٹرہ ریلی سے خطاب کے دوران کہاتھاکہ جموںکشمیر کے لوگ اٹل جی کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں ،ان کے پاس ریاست کی ترقی کیلئے ایک وژن تھا۔اب ہر ایک کی نگاہیں وزیر اعظم پر ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے تئیں کیاکہتے ہیں اور وہ ملک کی واحد مسلم اکثریتی ریاست جہاںہندو 37فیصد کے لگ بھگ ہیں ، میں کیسے عزت حاصل کرتے ہیں ۔یہ ریاست ایک امتحان ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب مودی اپنے دور کے درمیانہ مرحلے پر ہیں
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

صفحہ اول

ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی

July 8, 2025
صفحہ اول

حج 2026 کا عمل شروع ۔31جولائی تک درخواستوں کی تاریخ مقرر

July 8, 2025
صفحہ اول

بزرگ قیدیوں کیلئے خصوصی سہولیات وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایات

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?