کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے زیادہ تر علاقوں میں تازہ بارشوں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ کشتواڑ میں درجہ حرارت 13ڈگری سیلسس کے نیچے پہنچنے کی وجہ سے لوگ دوبارہ گرم ملبوسات پہننے کیلئے مجبور ہوگئے۔کشتواڑ کی گلیوں میں نالیوں سے پانی باہر نکل کر سڑکوں پر آنے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تا ہم لوگوں نے سرکار سے کشتواڑ قصبہ میں ماسٹر پلان لاگو کرنے کی اپیل کیا ہے تا کہ لوگوں کو مشکلات سے نجات ملے۔