بھدرواہ//’نیشنل فاریسٹ ڈے‘کے موقعہ پر بھدرواہ فارسٹ ڈویژن نے اسکولی بچوں کے تعاون سے بھالرہ علاقے میں بھدرواہ جائی سڑک کے ساتھ ساتھ دیودار کے 500 پودے لگائے۔محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں نے رینج آفیسر نیرو رینج اور ڈی ایف او بھدرواہ کی نگرانی میں بھدرواہ ویلی پبلک اسکول کے 70طلباء کے ساتھ یہ شجر کاری مہم چلائی ۔اس موقعہ پر ڈی ایف او بھدرواہ نے شجر کاری کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے نیرو رینج کے کمپارٹمنٹ 1 گائوں بھالرہ میںساٹھ کنال زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروائی ہے۔