راجوری //راجوری کے کالاکس علاقے میں ایک چودہ سالہ لڑکا بجلی کرنٹ لگنے سے بری طرح سے جھلس گیا۔چودہ سالہ اسرار احمد ولد محمد شریف ساکن کالاکس کو بجلی کی ایک تار سے کرنٹ لگ گیاجس سے وہ بری طرح سے جھلس گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر ضلع ہسپتال راجوری لایاگیاجہاں سے ڈاکٹروں نے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کردیاہے ۔