مینڈھر//مینڈھر کے علا قہ اڑی میں 13سالہ لڑکی نے خود کو پھانسی پر لٹکا کر زندگی کاکام تمام کردیا ۔ پو لیس ذرائع کے مطابق گز شتہ شام یہ اطلا ع ملی کہ اڑی میں ایک لڑ کی نے اپنی آپ کو پھا نسی پر لٹکاکر خود کشی کر لی ہے، اس سلسلہ میں پو یس کی ٹیم فو ری طور پر موقعہ پر پہنچ گئی اور لڑکی سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا گیاجہا ں ڈاکٹرو ں نے اس کو مر دہ قراردیا۔ اس لڑکی کی شناخت نو شین اختر دختر محمد اشرف عمر 13سال سکنہ اڑی کے طو ر پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق خودکشی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔