سرینگر// محکمہ سیاحت نے جے کے ماؤنٹین بایکنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے زبرون پارک نہرو پارک میں ماؤنٹین بایکنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔تقریب پر سیکرٹری سیاحت فاروق احمد شاہ ، ناظم سیاحت محمود احمد شاہ اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس دوران بائک سواروں نے پری محل، چشمہ شاہی، ٹُولِپ گارڈن۔ کرالہ سنگری سے ہوتے ہوئے15 کلو میٹر مسافت طے کی اور واپس زبرون پارک پہنچے۔اس مقابلے میں عامر اسر اور معراج قیوم کو بہترین بائک رائڈرس قرار دیا گیا جبکہ87 برس کے غلام رسول کو سب سے عمر رسیدہ سائیکل سوار قرار دیا گیا۔ مقابلہ میں40 سائیکل سواروں نے شرکت کی۔