جموں//سیاحوں ویاتریوں کومتوجہ کرنے کی غرض سے کول کنڈولی نگروٹہ میں روایتی تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کے دوران سابق صلاحکاربرائے ریاستی گورنر پرویزدیوان مہمان خصوصی تھے۔اس دوران پرویزدیوان نے چھڑی یاتراکو ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ اس موقعہ پر صدرہوٹل اینڈریسٹورنٹ ایسوسی ایشن راکیش وزیر ، نائب صدر ، جنرل سیکریٹری چھڑی یاتراکمیٹی ، کلدیپ لتھرا، کرتارچند،ماسٹرجگدیش راج، وجے کمار، سبھاش چندر ، ہنس راج ودیگران بھی موجودتھے۔ یہ چھڑی یاترا پرانے ویشنودیوی راستے کے مختلف روایتی اورتاریخی مقامات مثلاً جگدمبامندر، کھیربھوانی ، پنگالی مندر، اولڈشیومندر، شبھا، شیوپاروتی مندر، مڑھ ،کالی ماتامندر، اولڈہسٹوریکل رام دربار بمیال سے گذرکر اولی ماتامندرپہنچ کراختتام پذیرہوگی۔اس موقعہ پربولتے ہوئے دیوان نے یاتراکے مقصد کے بیان کیا۔انہوں کہاکہ اولی مندر بمیال اور دیوا مائی کٹرا کے درمیان پل کی تعمیر سے کٹرااوراکھنورکے درمیان فاصلے کو 45 کلومیٹرکم ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اکھنور، متھوار،اولی ماتامندرویشنودیوی کاپراناتاریخی یاتراہے جس کوترقی دیناضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ اہم مقامات کوترقی دینے کی ضرورت ہے۔راکیش وزیرنے بھی قدیم اوراہمیت کے حامل راستوں کوترقی دینے پرزوردیا۔اس موقعہ پر اشو ک کمار، رندیپ کمار، اتم سنگھ، کرشن چند، ماسٹرپرشوتم ،وینادیوی ، ترپتاشرما ودیگران بھی موجودتھے۔