کشتواڑ//پلس پولیو حفاظتی ٹیکوں کی مہم کشتواڑ ضلع بھر میں چلائی گئی۔کشمیر عظمیٰ سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈیزی پریہا ر نے بتایا کہ ضلع کشتواڑ میں 373بوتھ قائم کئے گئے تھے جس میں 3ضلع افسران 74سپر وائزروں اور1492 ورکروں سمیت دیگر حمایتی عملے کے ارکان نے پولیو قطرے پلائے ۔محکمہ صحت کے مطابق صبح 8بجے سے شام 5بجے تک قطرے پلانے کی مہم جاری رہی۔ضلع میں صفر سے5سال تک کی عمر کے 38366بچوںکو پولیو کی خوراکیں پلانے کا ہدف تھا جن میںسے30978 بچوںکو یہ قطرے پلالئے گئے ۔اس طرح سے ضلع میں پہلے روز 81 فیصدبچوںکو پلس پولیو پلائی گئی ۔