گول//گول کی معروف سماجی تنظیم پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی نے ڈاک بنگلہ گول میںایک اجلاس کاانعقادکیاجس میںکمیٹی کے لوگوںنے شرکت کی۔ اس موقعہ پرانہوںنے سڑکوںکی حالت پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اب احتجاج اورسڑکوںپراُترنے کے سوا کوئی راستہ نہیںبچا ہے۔ کمیٹی کے زعمائوںنے کہاکہ تمام تعمیری ایجنسیوںکی جانب سے یہاںپرتعمیرہورہی سڑکوںکی حالت ابترہے، اگر چہ اس سلسلے میںکئی وفودکی شکل میںضلع انتظامیہ سے بھی استدعا کی تھی لیکن کوئی نتیجہ برآمدنہ ہوسکا۔ انہوںنے اس موقعہ پرکہاکہ بازارو دوسری جگہوںپر پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ پائپوںکی حالت ابترہے اورعوام تک پانی نہیںپہنچ رہا۔انہوںنے اس موقعہ پرمحکمہ پی ایچ ای سے مطالبہ کیاکہ وہ لوگوںکو کنکشن فراہم کریں تاکہ لوگوںکو پانی مل سکے۔ کمیٹی نے اس موقعہ پر ڈگری کالج کی جلد تعمیر ،سکولوںمیںاساتذہ کی قلت کودورکرنے کے علاوہ واٹر لفٹ جو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کے نزدیک تعمیرہونی تھی، پربھی جلدتعمیری کام شروع کرنے کامطالبہ کیا۔