سرینگر // نیشنل کانفرنس نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ رائے دہندگان کو اپنی جمہوری حق ( ووٹ پرچی ) سے روکنے کے لئے زبردست خوف و دہشت کا ماحول بنایا جارہا ہے اور حالیہ دنوں میں جو حالات اس سلسلے میں بناے جا رہے ہیں وہ اس کی بدترین کڑی ہے ۔ان باتوں کا اظہار پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کل شہر سرینگر میں مختلف چناو¿ی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ حکمران اپنی نا اہلیت اور ناکام حکمرانی کی وجہ سے بھوکلاہٹ کے شکار ہوئے ہیں اس لئے وہ ایسے حربے استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن معزز رائے دہندگان اور کشمیر کے باشعور لوگ ان کے ان کے ہتھکنڈوں اور مکرو چالو ں کو ہر سطح پر ناکام کرتے ہی رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جو آر ایس کی جڑ ہے مسلمان ریاست کے خلاف ہمیشہ بد نظری اور ہر سطح پر خوف و دہشت کے ماحول میں ڈالنے کی سازشیں رچائی ہے اس لئے میں اہل وطن سے خصوصاً سرینگر بڈگام گاندربل کے رائے دہندگان سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کو متحدد ہو کر قرارے کا شکست اور اپنے قائد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر کشمیریت کو بچائیں جو فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کا واحد ذریعہ ہے۔ اس موقعہ پر پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے شمیمہ فردوس نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے عوام کو پہلے ہی باخبر کیاتھا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کے ایک ہی سکے کے دو رخ ہے اور مسلمان ریاست کے زبردست دشمن بھی ۔انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ ہر سطح پر ڈاکٹر فارووق عبداللہ کو کامیاب کریں جو اہل کشمیر کی موجودہ مصیبتوں ، ظلم وستم ، ناانصافی ، بے چینی جیسے حالات کو ہندوستان کے ایوان میں اجا گر کر کے سد باب کرائیں گے ۔ اس موقعہ پر پارٹی کے ضلع صدر پیر آفاق نے بھی خطاب کیا۔