سرینگر//سرینگر پارلیمانی نشست کے ضمنی چناﺅ کے لئے کل سے پولنگ عملے کی تربیت کا عمل شروع ہوگیا۔21 خانیار،24سونہ وار اور25بٹہ مالو اسمبلی حلقوں کے لئے پولنگ عملے کو بالترتیب ایس پی ہا ئرسیکنڈری سکول ایم اے روڈ،گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ایم اے روڈ اورامر سنگھ کالج گوگجی باغ تربیت دی گئی۔18حضرت بل،19جڈی بل، 20عیدگاہ،22حبہ کدل اور23امیراکدل اسمبلی حلقوں کے لئے چناﺅ عملے کو بالترتیب گورنمنٹ وومنز کالج اےم اے روڈ ،گورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ،ایس پی ہائر سیکنڈری سکول اور کشمیر گورنمنٹ پالی ٹیکنیک گوگجی باغ میں 4اپریل کو تربیت دی جائے گی۔