سرینگر//انجمن حمایت الاسلام کے اہتمام سے خانقاہ معلی سرینگر اور حضرت عبدالرحمان بلبل شاہؒ نواکدل میں اجتماعات ہونگے ۔ آج یعنی منگل کو مرکز اسلام خانقاہ معلی سرینگر میں بعد معمولات حضرت خواجہ معین الدین چستی ؒ اور بدھ کو بعد نماز مغرب آستان عالیہ حضرت بلبل شاہؒ نواکدل میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو حضرت خواجہ معین الدین چستیؒ کے گراں قدر اسلامی خدمات برصغیر میں اور حضرت سید بلبل شاہ ؒ کی اولین اسلام کی تخم ریزی کشمیر میں، کے موضوع پر مفصل بیان کرینگے۔واضح رہے حضرت شاہ ہمدانؒ سے قبل 50سال اسلامی ماحول کی داغ بیل حضرت بلبل شاہ ؒ نے ہی ڈالی ہے۔ا س وجہ سے تاریخ نے انہیں بانی اسلام کشمیر کے خطاب سے نوازا ہے اور اول مسلمان ہونے کا شرف رینچن شاہ کو بنام سلطان صدر الدین کے نام سے کشمیر میں اسلام کی نئی تاریخ رقم کی۔