پونچھ //یوتھ سول سوسائٹی پونچھ نے سرحدی کشیدگی پر احتجاج کیا ۔اس موقعہ پر سوسائٹی کے چیئرمین امتیاز سلاریہ نے کہا کہ حدِ متارکہ کے قریب رہنے والے رہائشیوں پر گولہ باری کی گئی ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور حد متارکہ کے امن کو بدامنی میں تبدیل کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کشیدگی سے صرف عام شہری ہی متاثر ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے حد متارکہ پر امن تھالیکن اب پھر سے فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی افواج کو عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناناچاہئے ۔ان کاکہناتھاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ ریاستی اور مرکزی حکومت ضرور پاکستانی حکام کے ساتھ بات کر کے غریب رہائشیوں کو تحفظ فراہم کرے گی ۔اس موقعہ پر عمار چوہدری، ترون شرما، عمران غنی، شفیق احمد، وسیم شیخ، ماجد خان، موہت شرما، آصف علی وغیرہ بھی احتجاج میں شامل تھے ۔