مینڈھر//مینڈھر میں وکلاء برادری کی طرف سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت بار ایسوسی ایشن مینڈھرکے صدر ایڈووکیٹ بشارت حسین خان نے کی ۔اس موقعہ پر ایڈووکیٹ جاوید خان جاوید ؔکی نئی تخلیق ’’مٹی‘‘ کا رسم اجراء کیاگیا۔مقررین نے موصوف کی بحیثیت شعری خدمات کی ستائش کی اور ان کی د وسری تصنیف پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔بشارت حسین خان نے کہا کہ جا وید خان خداداد صلاحیتوںکے مالک ہیں جنہوںنے نوجوانی میں ہی دو کتابیں تصنیف کی ہیں۔انہوںنے وکلاء برادری سے اپیل کی کہ وہ قانون کے ساتھ ساتھ ادب شناسی میں بھی اپنا مقام پید اکریں اور ادیبوں و شعراء کی پذیرائی کریں۔ اس موقعہ پر بار کے سکریٹری ایڈووکیٹ شفیق احمد کھٹانہ،شوکت چوہدری،شمیم احمد خان، وسیم احمد خان،سجاد چوہدری، فرید احمد چوہدری، انظار احمدخان،بشارت چوہدری،افضل چوہدری، غلام رسول چوہدری، الیاس احمد خان،وحید احمد خان، فرید احمد خان،نزاکت حسین شاہ،شرافت اللہ خان،نازیہ خان، سینئر پی او حسرت پرویز،آصف خان وغیرہ بھی موجو دتھے ۔سبھی وکلاء نے جاوید خان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔