گندو// ہائر سکینڈری اسکول جنگل واڑ کے طلبا ء نے اپنے مطالبات کو لے کر آج کشتواڑ بٹوت شاہراہ پر ٹھاٹھری میں احتجاج کیا جس دوارن کئی گھنٹوں تک سڑک پر گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی بند رہی۔ احتجاج کے دوارن طلبا ء نے کہا کہ ٹھاٹھری صدر مقام سے چھ کلو میٹر کی دوری پر ہائر سکینڈری اسکول جنگل واڑ ہے جہاں ہر روز طلباء مسافر گاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسکول نہیں جا پاتے ہیں ۔ طلباء نے کہا کہ ہمیں یہاں سے اسکول کے لئے گاڑی نہیں ملتی ہے جس کی وجہ سے ہماری تعلیم بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔ طلباء نے کہا کہ کئی بار یہ معاملہ حکام کے نوٹس میں لایاگیا تاہم ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔اسکول کے ایک طالب علم ناصر حسین نے کہا کے گاڑیو ں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبا کو بہت ہی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ایک تو سرکار نے ہمارے ساتھ پہلے ہی نا نصافی کی ہے کہ ہائر سکینڈی اسکول ٹھاٹھری صدر مقام کے بجائے دور دارز گائوں میں قائم کیا گیا ہے ۔ اگر یہ اسکول صدر مقام پر تعمیر کیا ہوتا تو طلبا کو یہ مشکلات پیش نہ آتی۔ احتجاج کے دروان ایس ڈی ایم ٹھاٹھری و تحصیلدار نے مقامی طلبا ء کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کا یہ مطالبہ جائز ہے انتظامیہ اس معاملہ میںکچھ اقدامات ضرور کرئے گی۔تا کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔