بانہال // عوام کو راحت پہنچانے کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے فوج نے کراوہ ،بانہال اور اکڑال میں مفت میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جس میں فوج اور سیول ڈاکٹروں نے 900 کے قریب دور دیہات کے مریضوں کا علاج و معالجہ کیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ فوج کی طرف سے آج بانہال میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ساڑھے چار سو سے زائد مریضوں کی تشخیص کی گئی اور ان میں مفت ادویات تقسیم کیں گئیں۔ اس موقع پر فوج اور سب ضلع ہسپتال بانہال کے ڈاکٹروں کی ٹیمیں کراوہ بانہال کے گاوں میں مریضوں کو دیکھنے کیلئے موجود تھیں ۔ ڈاکٹروں نے مختلف امراض میں مبتلا پائے گئے مریضوں کو مزید چانچ پڑتال کیلئے ہسپتالوں کا رخ کرنے کی بھی صلاح دی۔ اس موقع پر 463 مرد وخواتین مریضوں کی فوج اور بانہال ہسپتال کے ڈاکٹروں نے جانچ کی اور ان میں مفت ادوات تقسیم کی گئیں۔ اسی طرح اتوار کے روز اکڑال کے علاقے میں بھی فوج کی طرف سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ سو کے قریب مریضوں کی جانچ کی گئی اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ مقامی لوگوں نے فوج کے اس ایثار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کیمپوں نے غریب ، مفلس اور نادار لوگوں کو نہ صرف چیک اپ ہوتا ہے بلکہ انہیں مفت ادویات اور ڈاکٹروں کے مفت مشوروں سے بھی نوازہ جاتا ہے۔ انہوں نے فوج کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے کمیپوں کا انعقاد کیا جانا چاہے تاکہ غریب عوام کو راحت مل سکے۔