جموں/حکومت نے ڈاکٹر جاوید راہی جو جموں وکشمیر اکیڈیمی آف کلچر ، آرٹ اینڈ لنگویجز کے ایک سینئر افسر ہیں کو اکیڈیمی کے مرکزی دفتر میں فوری طور سے تعینات کرنے احکامات صادر کئے ہیں۔محکمہ ثقافت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر راہی اکیڈیمی کے ہیڈ آفس میں بحیثیت چیف ایڈیٹر گوجری کام کریں گے۔وہ فی الوقت اکیڈیمی کے راجوری اور پونچھ کے سب دفاتر میں بطور انچارج آفیسر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔دریں اثنا حکومت نے کلچرل اکیڈیمی کے گوجری سیکشن کو ڈویژن آفس جموں سے اکیڈیمی کے سینٹرل آفس منتقل کیا ہے جیسا کہ 2016ء سے پہلے تھا۔