کپوارہ//سرحدی تحصیل ہندوارہ کے کرالہ گنڈ لنگیٹ علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک مقامی نو جوان نے ایک دو شیزہ کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس نے فوری طور کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو گرفتارکیا جبکہ ملوث نوجوان فرار ہوگیا ہے۔ معلوم ہو اہے کہ کرالہ گنڈ لنگیٹ کے مضافاتی گائو ں پالپورہ میں اعجاز احمد ڈار نے اس وقت ایک 25سالہ لڑکی انشاء (نام تبدیل کرکے)کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جب وہ کسی کام سے سڑک سے گزر رہی تھی ۔ انشاء کو فوری طور لوگو ں نے علاج و معالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کر دیا ۔اس واقع کے خلاف علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس نے کیس زیر نمبر 14/2017US.307RPCدرج کر کے عباس احمد نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا جبکہ ملزم اعجاز احمد پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے رو پوش ہو گیا ہے اور پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے کئی مقا مات پر چھاپے مارے ۔