سرینگر// شیخ العالم بین الاقوامی ہوئے اڈئے پر دو گرینیڈوں اور چار راونڈ گولیوں سمیت گرفتار کئے گئے 17جیک لائی سے وابستہ فوجی اہلکار بھوپال مُکھیاکو عبوری ضمانت پر فوج کے سپرد کیا گیا۔اسکی ضمانت6اپریل تک دی گئی ہے۔اس دوران مذکورہ اہلکار نے جس میجر وویک سیٹھ کا نام بتایا تھا کہ مذکورہ افسر نے ہی انہیں گرینیڈ اور گولیاں دلی تک لیجانے کیلئے کہا تھا، کو پولیس نے طلب کرلیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ میجر ریاست سے باہر ہے اور آج واپس آرہے ہیں۔دریں اثناء سرینگر ہوائی اڈے پر منگل کو ایک اور فوجی اہلکار سے گولی بر آمد کی گئی۔فوجی اہلکار پانڈیہ راج، جو319Fفیلڈ اسپتال،آرمی میڈیکل کور سے وابستہ ہے، کی تحویل سے انساس رائفل کی گولی بر آمد کی گئی۔اہلکار کی پوچھ تاچھ کی گئی اوراس نے اپنی غلطی قبول کرتے ہوئے معافی مانگی جس کے بعد اسے جانے دیا گیا۔