گوہاٹی//تبت کے گرو دلائی لامہ نے عالمی ریکارڈ میں نام درج کرا چکے اروناچل پردیش کی کوہ پیما انشو جمشنپا کی قیادت میں ڈبل ایسنٹ ماؤنٹ ایورسٹ ایکسپڈیشن۔2017 کو آج ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ 35 سالہ انشو نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر تین بار چڑھائی کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام درج کر رکھا ہے ۔ دلائی لامہ نے آج یہاں انشو کے ہاتھوں میں ترنگا دیا تاکہ وہ اسے ایورسٹ پر لہرا سکیں۔ انشو نے بھی دلائی لامہ کو ان کے تئیں محبت اور احترام کا اظہار کرتی ہوئے اپنے سابقہ کامیاب مہمات کی ایک تصویر فریم بھی ہدیہ کیں۔ انشو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا "پرم پوجیہ زندہ بدھ سے ملنا اور ان سے آشیرواد لینا میری زندگی کا سب سے قیمتی اور مبارک دن ہے ۔میں اسے زندگی بھر نہیں بھول پاؤں گی۔ یہ ہمیشہ مجھے حوصلہ افزائی کرے گی اور زندگی کے تمام تنازعات پر قابو پانے کے لئے طاقت دے گی۔'' اپنے قومی اور بین الاقوامی کوہ پیمائی کے ریکارڈ کو بہتر بنانے میں مصروف انشو نے کہا کہ انہیں امیدہے کہ وہ اس مقصد میں کامیاب ہوں گی۔یو این آئی