سرینگر// لبریشن فرنٹ (ح) کے چیرمین جاوید احمد میر نے کل پانتہ چھوک میں فورسز کی طرف سے چلائی گئی گولی باری میں زخمی ہوئی معصوم طالبہ زینب عاشق کی برزلہ ہسپتال میں جا کر عیادت کی اور اُن کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاوید احمد میر نے کہا سر زمین جموں کشمیر پر ہند نواز جماعتیں اپنی اقتدار اور اپنے سیاسی مستقبل کے لئے شیر خوار بچوں کا خون بہانے سے بھی گریز نہیں کرتے ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے نام پر اپنے ووٹ بنک حاصل کرنے کے لئے موجودہ حکومت مگرمچھ کے آنسو بھی بہاتی ہے اور اِنسانی حقوق کی بد ترین پا مالیوں میں بھی ملوث ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا تنازعہ کشمیر ایک ایسا طوفان ہے جو اپنے ساتھ ساری دُنیا کو لپیٹ میں لے کر تباہی مچا سکتا ہے۔ اس لئے اس کے پُر امن حل کے لئے عالمی برادری کو مفادات سے ہٹ کر آگے آکر اِس مسئلے کے آخری حل کے لئے آگے آنا چاہئے۔