سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل ایک میٹنگ کے دوران ٹی آر سی کراسنگ پر تعمیر ہورہے فلائی اوور (گریٹر سپریٹر)کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل کمشنر کشمیر،ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ،ڈائریکٹر اکنامک رکنسٹرکشن ایجنسی کشمیر،چیف انجینئر تعمیرات عامہ ،ایس ایس پی ٹریفک سرینگر،چیف ٹائون پلانر،نائب صدر جموں کشمیر بنک اورناظم پھولبانی کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 47کروڑ روپے کا یہ پروجیکٹ ERA کو سونپا گیا ہے اور پروجیکٹ دسمبر2017ء تک مکمل ہوگا۔صوبائی کمشنر نے محکمہ پھولبانی کو ارا کو ہر قسم کی لازمی منظوری دینے کی ہدایت دی تاکہ تعمیر ی کام متاثر نہ ہو۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ ایجنسیوں کو تال میل کے ساتھ کام کرنے اورپروجیکٹ کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے پر زوردیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ فلائی اوور کی تعمیر کی جگہ پر چنار کے 11درختوں کو ہٹانے کی ضرورت ہے۔البتہ محکمہ پھولبانی کا چنار ڈیولپمنٹ شعبہ اس نقصان کی بھرپائی کے لئے چنار کے 110پود ے لگائے گا۔