سرینگر//سرینگر پولیس نے ایک عورت کی نعش جو صدر اسپتال میں زیر علاج تھی،کی شناخت کیلئے مدد طلب کی ہے۔ پولیس اسٹیشن بٹہ مالو کو ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ صدر اسپتال سرینگر کی جانب سے ایک عورت سیمہ جو کہ اسپتال میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی ہدایات پر زیر علاج تھی، کی نعش کے بارے میں اطلاع دی کہ متوفی عورت کے وارثان کے بارے کوئی علمیت نہیں ہے ۔اگر کسی شخص کو متوفی عورت کے وارثان کے بارے میں کوئی علمیت ہو توان نمبرات پر رابطہ کریں۔ 01942.2504809,9596770865