نئی دہلی//جموں دورہ پر وزیر اعظم ہند کے خطاب کو کانگریس ترجمان منیش تےواری نے بیان بازی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار نے کبھی بھی پارلیمانی وفد کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پراقدا مات نہیں کئے ۔ کانگرےس کے قومی ترجمان منےش تےواری نے کہا ہے کہ موجودہ مرکزی حکومت کے پاس کشمےر کی صورتحال کے حوالے سے کوئی پالےسی نہےں ہے۔ انہوں نے وزےر اعظم نرےندرمودی کو مشورہ دےا ہے کہ وہ گہرائی کے ساتھ خود احتسابی کرے کےونکہ کشمےر کو بےگانگی کی نہےں بلکہ ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی بھاجپا مخلوط حکومت کے دور اقتدار کے دوران رےاست خاص طور پر وادی کشمےر کی صورتحال انتہائی کشےدہ بنی ہوئی ہے اور روز افزوں اس مےں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔پارٹی کے قومی ترجمان منےش تےواری نے کہا ہے کہ وزےر اعظم ہند نرےندرامودی نے جموں وکشمےر کے لوگوں کو ےہ مشورہ دےا ہے کہ وہ سےاحت ےا دہشت گردی کے راستے مےں سے اےک راستہ اختےار کرے لےکن ہمارا مشورہ نرےندر مودی کو ےہ ہوگا کہ وہ خود احتسابی کرے