مینڈھر//مینڈھر میں پنچایتوں اور وارڈوں کی حد بندی کا مسئلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور لوگوںکی طرف سے آئے روز تحفظات کا اظہار کیاجارہاہے ۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے سابق نائب تحصیلدار محمد عظم فانی نے کہا کہ اڑی علاقہ میں دو پنچایتیں بنائی گئی لیکن وارڈ بناتے وقت ووٹروں کو مشرق سے مغرب لگا دیا اور کہیں پر نئی پنچایتوں میں بھی ٹھیک طریقہ سے حد بندی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین نے لوگون کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے اور انہوںنے یہ کام سیاسی لیڈران کے دبائو میںآکر کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک طرح سے یہاں پنچایتوں اور وارڈوں کی بند ر بانٹ کی گئی ہے ۔فانی نے کہاکہ متعلقہ ووزیر ایک وفد مینڈھر روانہ کریں اوریہ جائزہ لیاجائے کہ وارڈ بندی کس طریقہ سے کی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جہاںجہاں بھی غلط ہواہے ،وہاں ملازمین کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔فانی نے کہا کہ اسی طرح چک بنولہ ،گورسائی ،ساگرہ کے علاوہ کئی جگہوں پر ملازمین نے لوگوں کے ساتھ سرا سر نا انصافی کی ہے اس لئے ان غلطیوں کی درستی کی جانی چاہئے اور عوام کے ساتھ انصاف ہوناچاہئے۔