ئی دہلی//سنہرے دور سے گزر رہے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو 'کرکٹ کی بائبل' کہی جانے والی وزڈن میگزین نے اس ہفتے شائع ہونے جا رہے اپنے شمارے میں لیڈنگ کرکٹر کے طور پر منتخب کیا ہے ۔ کامیابی کے رتھ پر سوار وراٹ اس وقت کامیابی کے نئے ریکارڈ بناتے جا رہے ہیں۔ ان کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور مضبوط آسٹریلیائئ ٹیم کو دھول چٹائی ہے ۔ بلے سے بہترین کردگی کا مظاہرہ کرنے والے وراٹ نے ایک سال میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران ان کا اوسط ٹیسٹ میں 75 کا، ون ڈے میں 92 کا اور ٹوئنٹی -20 میں 106 کا رہا ہے ۔ وراٹ کی ایک کے بعد ایک زوردار اننگز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر انہیں ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کا جانشین بھی مانا جانا لگا ہے ۔ وراٹ نے اپنی شاندار قیادت میں ٹیم کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا درجہ دلایا ہے ۔ وراٹ 2003سے شروع ہونے والے یہ باوقار ایوارڈ حاصل کرنے والے تیسرے ہندوستانی کرکٹر ہیں۔ سہواگ نے 2008، 2009 میں اور سچن نے 2010 میں یہ ایوارڈ حاصل تھا۔ خواتین کے زمرے میں یہ ایوارڈ آسٹریلیا کی ایلیسے پیری کو دیا گیا ہے ۔ (یو این آئی)