مظفرآباد //پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات و خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا ہے کہ کشمیر کے اس حصے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیںاور حکومت سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پرامن علاقہ ہے اور سرمایہ کاری کے لئے موزئوں ترین جگہ ہے۔حکومت ٹورازم، ہائیڈل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ سی پیک سے یہاں تعمیروترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی خوشحالی کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سی پیک کے تحت یہاں ہائیڈل اور روڈز کے منصوبے شامل ہیں جبکہ 1124میگاواٹ کوہالہ ہائیڈل پروجیکٹ اور 1520میگاواٹ کروٹ ہائیڈل پروجیکٹ بھی منصوبے میں شامل ہیں۔وزیرمنصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ حکومت پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں آنے والے سرمایہ کاروں کو بھرپور تحفظ فراہم کررہی ہے اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جارہاہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے وفد کو بتایا کہ کشمیر میں لٹریسی ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں ہائیڈل، ٹورازم، زراعت، جنگلات اور معدنی وسائل کا پوٹینشل موجود ہے۔یہاں ہر سال 1.500ملین ٹورسٹ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کا 12بلین روپے ترقیاتی بجٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت، واٹر سپلائی اورٹیلی کمیونیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔