سرینگر // نیشنل کانفرنس لیڈر ایڈوکیٹ چودھری محمد رمضان اور سابق ایم ایل اے بٹہ مالو عرفان احمد شاہ نے چناؤئی جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جماعت نے ہمیشہ ان طاقتوں اور شاطر سیاست دانوں کے خلاف صف آراء ہو کر مقابلہ کیا جنہوں نے وقت وقت پر اس مظلوم اور محکوم قوم کو کافی تکالیف ، مصیبتیں ڈالیںاور اسی سیاسی اور عوامی نمائندہ جماعت نے لوگوں کوپر خاص کر نہایت نازک اور امتحان کی گھڑیوں کے موقعوں پر صحیح ترجمانی لیکن بد قسمتی سے صادق دکن اور جعفر بنگال طرز کے سیاست دانوں نے اہل کشمیر کو غلامی کی زنجیئروں میں ڈالنے کی کوششیں کی لیکن اس جماعت نے چٹان کی طرح قائم رہ کر ان کا مقابلہ کیا ۔ اس کے بجائے وقت کی آر ایس میڈ حکومت نے اس قوم کو جس طرح مشکلات اور مصائب میں ڈال دیا ۔ اُس کی مثال تاریخ میں آج تک نہیں ملتی ہے یہ بے رحم اور بے انصاف حکمرانوں نے حکومت سنبھالتے ہی راشن اور بجلی کی قیمتوں میںکئی گنا اضافہ کیا ۔قلم دوا ت والوں نے جتنا ہم نے 40 سال کے اقتدار میں راشن کی قیمتوں اضافہ کیا اُس سے 10 گنا پی ڈی پی والوںنے اقتدار کے ایک ہی سال میں کیا۔ ( فی کنٹل 600/= )روپہ اضافہ کیا ، جبکہ بجلی فیس میں ہر ماہ اضافہ کیا جارہا ہے ۔