گاندربل//ڑانتھن گلاب پورہ لار گاندربل میں لوگ اس وقت حیرت میں پڑگئے جب ان کی نظر ریچھ کے ایک بچہ پر پڑی۔یہ بستی جنگل کے نزدیک ہے۔انہوں نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ریچھ کے بچہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔محکمہ وائلڈ لایف کے رینج آفیسر شمس الدین نشاطی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ ڑانتھن گلاب پورہ میں ریچھ کا بچہ نمودار ہوا تھا جس کی عمر ایک ماہ کی ہے جو شاید اپنی ماں سے بچھڑ کر آبادی کی جانب نکل آیا تھا۔ محکمہ کے ملازمین نے بعد دوپہر اسے پھر سے جنگل کی جانب دھکیل دیا۔