راجوری //ہندو مذہب کا رام نومی کا تہوار راجوری پونچھ میں اس مذہب کے ماننے والوں کی طرف سے عقیدت و احترام سے منایاگیا۔اس موقعہ پر مندروں میں خصوصی مذہبی پروگرام منعقد کئے گئے جن میں بڑی تعداد میںلوگوںنے شرکت کی ۔کئی مقامات پر بھنڈاروں کا اہتمام بھی کیاگیا جس دوران بھائی چارے کی مثالیں دیکھنے کو ملیں ۔ راجوری میں اس حوالے سے ایک جھانکی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں عقیدتمندوںنے شرکت کی ۔یہ جھانکی روایتی طور پر ستنام دھرم سبھا راجوری سے شروع ہوکر سٹی چوک سے ہوتے ہوئے وارڈ نمبر آٹھ میں پہنچی جہاںسے پھر پرانے بس اڈہ اور پھر پرانے شہر سے ہوتے ہوئے ستنام دھرم سبھا میں واپس اختتام پذیر ہوئی ۔اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔