سرینگر//دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ اسلام میں کسی ایسے شخص کا انتخاب جو اللہ تعالی کے تفویض کردہ قوانین میں پھیر بدل کر سکے یا ان کو چیلنج کرسکے شرک ہے۔ انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی وہ جمعہ خطبات میں اس حوالے لوگوں کو آگاہ کریں کہ الیکشن میں حصہ لینا کس قدر قبیح عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ بھارتی قانون سازیہ کیلئے منتخب ہوتے ہیں وہ نہ صرف یہ کہ حاکمیت الہی کی عدولی کرتے ہیں بلکہ ایسے قوانین بھی مرتب کرتے ہیں جن سے مسلمانان کشمیر پر ظلم ہوتا ہے اور ان کو مارا اندھا اورمعذور کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا علماء پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے اس پہلو سے ضرور آگاہ کریں اور ان پر باور کریں کہ ووٹ ڈالنا کوئی ذمہ داری یا حق نہیں بلکہ گناہ ہے۔