سرینگر//تحریک مزاحمت نے پارٹی چیئرمین بلال صدیقی کے گھر پر چھاپہ ڈالنے کی پولیس کارروائی کی مذمت کی ہے۔پارٹی ترجمان شبیر زرگر نے پولیس کی اس کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکام کے جمہوریت سے متعلق دعوے سراب ثابت ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح سے اس بات کا بھی اشارہ مل رہا ہے کہ انہوں نے آزادی اظہار رائے کے ہر حق کو اپنے لئے مختص کررکھا ہے ۔شبیر زرگر نے اسے حکام کی بوکھلا ہٹ اورکمزوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جمہوری ماحول میں اس طرح کی من مانیوں کو برداشت نہیں کیا جاتا اور صاف ظاہر ہے وہ سیاسی سطح پرمقابلہ کرنے کے بجائے طاقت کے مظاہرے میں یقین رکھتے ہیں۔