مینڈھر// مینڈھر کے علاقعہ گوہلد میں سڑکوں کے کنارے لوگوں کی کئی کنال زمین بارشوں کی زد میں آکر بہہ گئی ہے ۔اس سلسلہ میں سرور حسین اور خادم حسین نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ملازمین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جو سڑک ڈھرانہ سے گوہلد جارہی ہے وہاں پر دو کلومیٹر کے فاصلے پر ایک کریٹ کی ضرورت تھی لیکن محکمہ نے ایک چھوٹی سی پلی بنا دی جو زیادہ پانی آنے کی وجہ سے بند ہو گئی اور سارا پانی ہماری زمین میں آگیا جس کی وجہ سے کم از کم اڑھائی کنال زمین تیز رفتار پانی کی زد میں آکر بہہ گئی جس سے ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا اور ہماری فصل بھی تباہ ہو گئیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نقصان کا معاوضہ دیا جائے اور محکمہ کے ان ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے جنہوں نے سڑک کا ٹھیک کام نہیں کیا ۔انہوں نے متعلقہ وزیر اور ایس ڈی ایم مینڈھر سے اپیل کی کہ فوری طور موقعہ پر جاکر حالات کا جائزہ لیا جائے اور محکمہ کو ہدایت دی جائے کہ سڑک میں ایک بہت بڑا کروٹ بنایا جائے جس سے پانی آسانی سے جا سکے اور لوگوں کا ناجائز طور نقصان نہ ہو۔