مینڈھر//مینڈھر میں 24 گھنٹوں سے لگا تار ہو رہی بارش نے کہرام مچا دیا ہے کیونکہ مینڈھر قصبہ میں دکانوں کے اندر اتنا پانی چلاگیا کہ کئی دوکانداروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ مینڈھر علاقہ میں کئی مکان تباہ اور کچھ مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔جبکہ مینڈھر انتظامیہ نے فوراً بازار کا چکر لگا کر پانی دوکانوں سے باہر نکالنے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑی منگوا کر دوکانوں سے پانی باہر نکالنے کی کوشش کی البتہ فائر بریگیڈ عملہ نے کچھ حدتک پانی دوکانوں سے باہر نکالا ۔ مینڈھر کے دوکانداروں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ مینڈھر میں ڈرینج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے سارا پانی دوکانوں کے اندر چلا گیا جس کی وجہ سے دوکانداروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار بی ڈی او مینڈھر کو کہا کہ نالیوں کا سسٹم ٹھیک کیا جائے کیونکہ مینڈھر قصبہ کے اندر تمام نالیاں بند پڑی ہیں انہوں نے کہا کہ بی ڈی او مینڈھر نے بس اڈا کی بولی لگا کر 13 لاکھ روپے جمع کئے اس کا ہمیں حساب دیا جائے کیونکہ جتنے بھی صفائی کرمچاری بازار میں کام کر رہے ہیں وہ سڑک کو صاف کر کے ساری گند گی نالیوں میں ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے سارا پانی دکانوں کے اندر چلا گیا اور دو دوکانداروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ۔علاوہ ازیں بازار کا ایک وفد ایس ڈی ایم مینڈھر سے ملا اور ایس ڈی ایم کو کہا کہ فوری طورر نالیاں ٹھیک کروائی جائیں تاکہ دوکانداروں کا بلا وجہ نقصان نہ ہو انہوں نے کہا کہ جن دوکانداروں کا نقصان ہو اہے انہیں فوری طور معاوضہ بھی دیا جائے جس پر ایس ڈی ایم نے یقین دلایا کہ ہم جلد نالیاں ٹھیک کروائیں گے۔اور جن دوکانداروں کا نقصان ہوا ہے ان کی فائلیں بنوا کرا علی حکام تک بھیجیں گے جبکہ مینڈھر کے علاقہ بھاٹیدار اور سلواہ میں کئی مکانات کے گرنے کی بھی اطلاع ہے البتہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔