جموں//ریاستی حکومت نے پنچایت حلقہ گری کراہ تحصیل گندوہ ضلع ڈوڈہ میں اُس وقت کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ جے ای محمد اسلم اور اُس وقت کے گرام سیوک پنچایت گری کراہ پنجاب سنگھ نیز تحصیل آفس پلوامہ کے اُس وقت کے جونئر اسسٹنٹ غلام محمد ڈارنامی تین سرکاری ملازمین کے خلاف جموں وکشمیر انسدادِ رشوت ستانی آئین کی دفعہ (2) 5کے تحت قابلِ سزا جرائم کے لئے کارروائی کو منظوری دی ہے۔