سرینگر//بمنہ کے کئی علاقوں میں پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی مکانوں کے اندر چلے جانے کا خطرہ ہے ۔اقبال آباد لین 4بمنہ میں گلی کوچوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے علاقہ ایک تالاب کی شکل بیان کرتا ہے۔Careہسپتال کے نزدیک اس قدر پانی جمع ہوگیا ہے کہ نہ صرف گلی کوچے بلکہ کئی مکان بھی زیر آب آگئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ یہاںآج تک ڈرین نہیں بنائی گئی جس کی وجہ سے یہ صورتحال بار بار پیس آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پانی کی نکاسی نہیں کی گئی اور نہ ہی انتظامیہ کو اس کی فکر ہے‘۔انہوں نے کہا کہ مونسپل کارپوریشن کو چاہے کہ وہ علاقے میں موٹر نصب کریں تاکہ نکاسی آب علاقے سے کیا جائے۔